کوئٹہ (پاکستان امیج)ایف آئی اے بلوچستان زون کی کارروائی،نوسرباز گرفتار کرلیا،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اینٹی ہیومن ٹریفکینگ سرکل کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر فراڈ کرنیوالا نوسرباز کو گرفتار کرلیا گیا ملزم بشیر احمد خود کو ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتا تھا ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ملزم کے قبضے سے جعلی تعیناتی لیٹر جعلی کاغذات اور 2موبائل فون برآمد ملزم سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ 2اے ٹی ایم کارڈز اور 9ایم ایم پستول بھی برآمد ملزم کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ منتقل کردیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image