کوئٹہ،قمبرانی روڈ پر کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

 

کوئٹہ(پاکستان امیج) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر کچرے کے ایک کنڈی (ٹپ)میں دھماکہ ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد کچرے میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ ملوث عناصر تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *