کراچی (پاکستان امیج) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں واقع گودام میں آگ بھڑکنے سے کپڑے اور پلاسٹک کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جس سے مالک کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاون میں تاجر نے گودام میں بھاری مالیت کا کپڑا اور پلاسٹک ذخیرہ کیا ہوا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جنہوں نے گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا۔
گودام میں موجود قیمتی کپڑا اور پلاسٹک جل کر خاک ہو گیا جس سے مالک کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔
Pakistan Image