ژوب میں ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

ژوب(پاکستان امیج) بلوچستان کے علاقے کڑ خراسان میں ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 2 خواتین اور ایک 8 سالہ بچہ شامل ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *