ژوب؛ تحریک انصاف کے قافلے روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پاؤں ٹوٹ گیا

ژوب(پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع ژوب میں تحریک انصاف کے قافلے کو روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پاؤں فریکچر ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ژوب میں پی ٹی آئی قافلے میں شامل گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورنگزیب کاسی کے پاؤں پر چڑھ گئی،گاڑی چڑھنے کے باعث پاؤں فریکچر ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کا ایک بڑا قافلہ انتظامیہ کا حصار توڑ کر بلوچستان سے ڈی آئی خان خیبر پختونخوا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ،بلوچستان سے پی ٹی آئی کی مزید قافلوں کو روکنے کیلئے کوئٹہ ژوب اور ڈی آئی خان قومی شاہراہوں کو چار مقامات سواڑہ پل،سلیازہ ، مانی خواہ اور دانہ سر کے مقام پر لیویز فورس تعنیات کر کے بند کر دیا گیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *