چین کا امریکا اور اسرائیل کو بڑا پیغام، ایران پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ

چین(پاکستان امیج)چین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق منصوبے کو عالمی سطح پر حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ چین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ضروری ہے اور بڑی عالمی طاقتوں کو اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *