بیجنگ(پاکستان امیج) چین میں نوعمری میں شادی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک کاﺅنٹی کے حکام کی طرف سے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مشرقی چین کی اس شینگ شن نامی کاﺅنٹی کے حکام کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جس نوبیاہتا جوڑے میں دلہن کی عمر 25سال یا اس سے کم ہو گی اس جوڑے کو 1ہزار یوآن (تقریباً 42ہزار روپے)انعام دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اعلان شینگ شن کاﺅنٹ کے آفشل وی چیٹ اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے، جس کا مقصدنوجوان لڑکے لڑکیوں کو شادی کی طرف راغب کرنا ہے۔ کاﺅنٹی کے حکام کی طرف سے چین میں آبادی تیزی سے کم ہونے کے ہنگام یہ اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6دہائیوں میں چین کی آبادی میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ملک میں عمر رسیدہ لوگوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کا نوعمری میں شادی نہ کرنا ہے۔ چین میں شادی کی قانونی عمر مردوں کے لیے 22سال اور خواتین کے لیے 20سال ہے تاہم زیادہ تر لوگ 30اور 40کی دہائیوں میں جا کر شادی کرتے ہیں۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image