چین میں سردی کی شدید لہر ، بیجنگ میں درجہ حرارت اتنا گر گیا کہ 72 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

بیجنگ (پاکستان امیج ) چین میں سردی کی شدید لہر کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ، چین کے شمالی اور شمال مشرقی حصے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں جب کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔دارالحکومت بیجنگ میں رواں ماہ سردی کا 72 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں مسلسل 9 دن درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رہا، یہ 1951 کے بعد سے پہلا موقع ہے جب بیجنگ میں منفی 10 درجہ حرارت 9 دن تک برقرار رہا۔

“جیو نیوز ” کے مطابق چین کے شمالی اور شمال مشرقی حصے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں جب کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔

اس ماہ چین کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر آئی، شدید سردی کی وجہ سے چین کے مرکزی صوبے ہینان میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی جہاں ہیٹ فراہم کرنے والے پلانٹ بھی بند ہوگئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *