چین میں زیرِ تعمیر پل گرگیا، 12 ہلاک، 4 لاپتا

چین (پاکستان امیج)چین کے صوبے چنھگائی میں ایک ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ اچانک گر گیا۔

حادثے کے نتیجے میں اب تک 12 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جبکہ 4 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پل کی تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی ڈھانچہ ٹوٹ کر سیدھا دریا میں جا گرا۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت تعمیراتی مقام پر 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موجود تھے۔ ابتدا میں ہلاکتوں کی تعداد 7 بتائی گئی تھی لیکن بعد ازاں یہ تعداد بڑھ کر 12 تک جا پہنچی، جبکہ 4 افراد کے بارے میں اب بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *