چمن (پاکستان امیج) چمن دھرنا کمیٹی ترجمان صادق اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ پاک اففان بارڈر کو 5 ماہ پورے ہوگئے لیکن پیدل آمدورفت کیلئے مقامی دستاویزات پر نہیں کھولا جارہا ماہ رمضان میں بھی افطاری کے بعد ہماری دھرنا بدستور جاری ہے ہمیں تسلی پہ تسلی دی جارہی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے صرف ماہ رمضان میں بھوکے نہیں بلکہ پچھلے 5 ماہ سے بھوکے اور روزے سے ہیں ہزاروں افراد کا چولہا بجھ گیا ہے، ہمیں خیرات زکواة نہیں بلکہ اپنی محنت مزدوری کیلئے چھوڑا جائے، ہم امن پسند ہیں پچلے 5 ماہ سے گملہ تک نہیں ٹوٹنے دیا، اپنا حق پر امن طریقے سے مانگتے ہیں، ریاست ماں کی حیثیت رکھتی ہے تو ماں جیسا سلوک بھی کیا جائے جو اپنے بچوں کو کبھی بھوکا نہیں چھوڑتی لیکن جو ہمارے ساتھ ہورہا ہے وہ ایک ظالم جابر بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ چمن بریگیڈیئر نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ آپ ٹریڈ کو اجازت دیں ہم اسی دن جی ایچ کیو سے پیدل آمدورفت کیلئے مخصوص کارڈ کی اجرا پر بات کریں گے ہم نے ٹریڈ کو راستہ دیا تو پھر وہ وعدے کہاں گئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے ایسے حالات میں ہم اپنے سر پھوڑ دیں گے یا دیوار کو گرائیں گے یہ قوم غیرت مند قوم ہے اپنے حق کیلئے مرتے دم تک لڑسکتے ہیں لہذا ریاست چمن کے مظلوم عوام پر رحم کھا کر چمن بارڈر پر محنت مزدوری کیلئے راستہ دیں۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image