چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (پاکستان امیج) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق دھرنے کے شرکاء پر کارروائی کے خلاف مشتعل مظاہرین نے مختلف مقامات پر احتجاج بھی کیا جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ گڑنگ پر 15روز سے بند ہے اور مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق احتجاج کے باعث باب دوستی سے دوطرفہ تجارت معطل ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین واپس دھرنا مقام پر منتقل ہوں تو وزیراعلیٰ مذاکرات کے لیے آئیں گے۔دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے دھرنا کمیٹی سے ملاقات کی اور کہا کہ بارڈر روزگار کے سوا کوئی متبادل ہے نہیں، متعلقہ حکام کو اصل حقائق سے آگاہ کر کےحل نکالا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع میں انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *