نئی دہلی (پاکستان امیج) ایک جوڑے نے غیرروایتی انداز اپناتے ہوئے چلتی ٹرین میں زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا، مذکورہ شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی پہلے تھوڑا تذبذب کا شکار تھی۔ پھر لڑکے نے اس کے گلے میں ’منگل سوتر‘ پہنایا اور پھولوں کی ’مالا‘ ڈالی۔ اس کے بعد لڑکی نے بھی اسے ‘شادی کی مالا‘ پہنائی۔
View this post on Instagram
اس دوران بیگانی شادی میں آئے مسافر حضرات دلچسپ لمحات کی ویڈیو بناتے رہے اور ساتھ ہی ساتھ دنوں کو مشوروں سے بھی نوازتے رہے۔وائرل ہونے والے ویڈیو پر لوگ مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دنوں کا بجٹ کم ہو گا ورنہ ہوائی جہاز میں شادی کرتے۔‘
Pakistan Image