پی پی رہنما شریف خلجی کا مستعفی ہو کر دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

کوئٹہ(پاکستان امیج) پیپلزپارٹی کے رہنما شریف خان خلجی نے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شریف خلجی نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا ہے، پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے۔

شریف خان خلجی نے مزید کہا کہ میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تھی، مراعات اور فنڈ کیلئے کبھی سیاست نہیں کی، اس لیے دوبارہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *