پی ٹی آئی نے دھرنا دے کر شرانگیزی کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ  دھرنا دینے سے تاجر کا بچہ بازیاب نہیں ہوگا، بچے کی بازیابی ہماری ذمہ داری ہے اور حکومت اس کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حکومت بچے کی بازیابی کے لیے سنجیدہ ہے اور تمام تر کوششیں کررہی ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے مگر اس طرح دھرنا دینے سے عوام تکلیف میں ہے اور عوام پہلے ہی تکلیف میں ہیں، میری درخواست ہے اس طرح احتجاج نہ کیا جائے۔

اسمگلنگ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے ہم زمینداروں کی آواز بنے تھے اور اب ہم تاجروں کی آواز بنیں گے، ہم ہر حد تک قانونی تجارت کو فروغ دیں گے تاکہ تاجروں کی حق تلفی نہیں ہو، وہ لوگ جو اسمگلنگ کو تجارت کہتے ہیں اس میں ان کا اپنا کوئی مفاد ہے۔

پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق سوال پر انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنا دے کر شرانگیزی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *