کوہلو (پاکستان امیج )بلوچستان کے ضلع کوہلو کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9 میں 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ ہوئی پولنگ کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ن لیگ کے نواب چنگیزخان مری مجموعی طور پر 7147 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللہ مری 6197 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تاہم میر نصیب اللہ مری نے نتائج کو مسترد کر دیا۔میر نصیب اللہ مری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ سٹیشنز میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو بیٹھنے نہیں دیا گیا۔پیپلز پارٹی کے امیدوار نے الزام عائد کیا ہے کہ آر او، ڈی آر او سمیت تمام انتخابی عملہ فریق بن گیا تھا۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image