پہلی بیوی کے انتقال کے بعد انڈے کا سالن بنانے سے انکار کرنیوالی دوسری بیوی بھی نشے میں دھت شوہر کے ہاتھوں قتل

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گروگرام میں معمولی سے بات پر سفاک شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش زیرِ تعمیر عمارت میں چھپائی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ للن یادو نے تفتیش کے دوران اعترافِ جرم کیا اور بتایا کہ نشے میں دھت ہونے کے باعث اہلیہ کو قتل کیا جبکہ میرا ارادہ یہ نہیں تھا۔

اس نے پولیس کو بتایا کہ جھگڑا اُس وقت شروع ہوا جب اہلیہ انجلی نے انڈے کا سالن بنانے سے انکار کیا، میں نے اسے ہتھوڑے اور بیلٹ کے پے در پے وار سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔یادرہے کہ زیرِ تعمیر عمارت کے چوکیدار نے پولیس کو خاتون کی لاش کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

للن یادو نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اس کی پہلی بیوی سات سال قبل سانپ کے کاٹنے کے باعث ہلاک ہوگئی تھی جس کے بعد وہ دہلی آگیا تھا۔ملزم کے مطابق مقتولہ انجلی سے اس کی ملاقات 7 ماہ قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ دونوں ساتھ رہ رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا، اس کے گھر سے ہتھوڑا اور بیلٹ برآمد کر لیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *