پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 6 دہشت گرد ہلاک

پنجگور (پاکستان امیج)پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 6 مبینہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اور 4 جون کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا، جہاں بھارتی پراکسی تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 مبینہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی، سیکیورٹی اداروں کے مطابق ہلاک افراد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت ’’عزمِ استحکام‘‘ وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

آئی ایم ایف کا اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ، تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email