پنجگور میں بقائے پاکستان ریلی، دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج

پنجگور (پاکستان امیج) پنجگور میں بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج کیا۔
پنجگور میں منعقدہ بقائے پاکستان ریلی میں فتنہ الہندوستان کے نام نہاد آپریشن ہیروف2 کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

شرکاء نے آپریشن ردالفتنہ ۔1میں فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین بھی پیش کیا جبکہ شہری ٹولیوں کی صورت میں اللہ اکبر چوک پر جمع ہوئے، شہریوں نے قومی پرچم اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

پنجگور کے عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت پنچگور بڑی دہشتگردی سے محفوظ رہا، شرکاء نے فرنٹیئر کور (ایف سی) سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امن کے قیام کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *