پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا

لاہور (پاکستان امیج) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے بارش کے امکانات ہیں۔ 26 سے 27 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ اٹک ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال، سرگودھا اور میانوالی میں بارش ہو گی۔ بھکر، لیہ ، ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور سمیت دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی شدید بارش اور برف باری کے امکانات ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *