پشین دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، خود کش حملہ نہیں تھا،وزیر اطلاعات بلوچستان

کوئٹہ(پاکستان امیج)نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پشین دھماکا انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے،بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پرامن ہوں گے،ان کاکہناتھا کہ پشین دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، یہ خود کش حملہ نہیں تھا۔

نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہاکہ پشین دھماکا افسوسناک ہے،ہماری اطلاع کے مطابق 7افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، تعداد بڑھ سکتی ہے،ان کاکہناتھا کہ عوام کل نکلیں گے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے،افسوسناک واقعہ کے باوجود اپنی ذمے داری جاری رکھیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *