پاکستان کے حملوں کا خوف،ممبئی ،دہلی ،گجرات اور امرتسر میں مکمل بلیک آئوٹ،سائرن بج گئے

ممبئی (پاکستان امیج )پاکستان کے حملوں کے خوف کے باعث ممبئی، دہلی، گجرات اور امرتسر میں مکمل بلیک آوٹ کردیاگیا،ایمرجنسی سائرن بج گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حملوں سے خوفزدہ بھارت نے اپنے اہم شہروں میں مکمل بلیک آؤٹ کر دیا ،ممبئی، دہلی ،گجرات میں لائٹس بندکر دی گئیں اور ایمرجنسی سائرن بج گئے۔ امرتسر کی ضلعی انتظامیہ نے بھی شہر میں مکمل بلیک آؤٹ کردیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو بھی سامنے آ رہی ہیں جہاں لوگ فائر بال دیکھ کر خوفزدہ ہیں۔ امرتسر ضلعی انتظامیہ کا شہریوں سے کہنا ہے کہ تمام لوگ اپنے گھروں میں رہیں ،باہر کی تمام روشنیاں بند رکھیں، ڈی پی آر او امرتسر کا کہناتھا کہ گھبرائیں نہیں اور گھروں سے باہر جمع نہ ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *