پاکستان کا بھارت میں جوہری، تابکاری موادکی چوری اور فروخت پر اظہار تشویش

نیویارک (پاکستان امیج)پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت میں جوہری، تابکاری مواد کی چوری اور فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ انتہائی تابکار، زہریلا مادہ کیلیفورنیم (Californium) ایک گروپ کی غیرقانونی ملکیت میں پایا گیا۔
منیر اکرم نے کہا کہ اسی ملک میں 2021 میں بھی کیلیفورنیم کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل سے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادکے تحت اپنے فرائض کامیابی سے مکمل کئے، مضبوط کمانڈ اورکنٹرول سسٹم قائم کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *