پاکستان پر الزامات لگانے والا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہے، ایرانی سفارتخانے کی وضاحت

ایران (پاکستان امیج)ایرانی سفارت خانہ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف گردش کرنے والے ایک جعلی اکاؤنٹ سے متعلق باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ HosseinNejat1@ نامی اکاؤنٹ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کا ایران کے کسی سرکاری یا سفارتی ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

سفارتخانے کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹ کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی نقل و حمل کر کے اسے ایران کے دشمن ممالک کو فروخت کررہا ہے۔ ایرانی سفارتخانے نے ان الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤنٹ کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔

سفارتخانے نے واضح کیا کہ ایسی منفی سرگرمیاں دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتیں۔

ایرانی سفارتخانے نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ غیر مصدقہ اکاؤنٹس اور معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف مستند و سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *