پاکستان مخالف سوال پر پیوٹن کا دوٹوک جواب، بھارتی صحافی لاجواب ہوگیا

سینٹ پیٹرزبرگ(پاکستان امیج) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران پاکستان سے متعلق ایک بھارتی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو چین کے زیر اثر ملک قرار دینا درست نہیں۔

فورم کے دوران ایک بھارتی صحافی نے پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق سوال کیا، جس پر صدر پیوٹن نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان مکمل طور پر چین کے اثر و رسوخ میں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑا اور اہم ملک ہے جس کے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ متوازن اور متنوع تعلقات موجود ہیں۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ روس اور چین کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون طویل عرصے سے جاری ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعاون برقرار رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات باہمی مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔

ایران سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کے ایران کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں اور ماسکو خطے میں جاری کشیدگی کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روسی افواج نے حال ہی میں یوکرین کے تقریباً 2,440 مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ روس یوکرین کے ساتھ تنازع کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر پیوٹن کے بیان کو پاکستان کے حوالے سے ایک اہم سفارتی اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کی خودمختار خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی تعلقات کو تسلیم کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بشکیک: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

بشکیک(پاکستان امیج) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email