نیویارک(پاکستان امیج)پاکستانی فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان نے اپنی نئی کلیکشن ’سیکنڈ اسکن‘ کے ذریعے نیویارک فیشن ویک میں پاکستانی دستکاری، روایتی ٹیکسٹائل اور ماضی کی یادوں کو جدید فیشن کے ساتھ منفرد انداز میں پیش کردیا۔
پریشے عدنان کی کلیکشن میں پرانے اور محفوظ شدہ ملبوسات، روایتی دستکاری اور ورثے میں ملنے والے کپڑوں کو نئے انداز میں استعمال کیا گیا، جنہیں جدید اور مجسمہ نما سلوٹس میں ڈھالا گیا۔
پریشے عدنان کا ’سیکنڈ اسکن‘ کلیکشن میں ماضی سے جڑی یادوں کو جدید انداز میں دوبارہ تخلیق کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کلیکشن اس تصور کے گرد گھومتی ہے کہ جب پرانے کپڑوں اور روایتی عناصر کو ان کی اصل شکل سے نکال کر نئے انداز میں پیش کیا جائے تو وہ کس طرح ایک نئی شناخت حاصل کرسکتے ہیں۔
پریشے عدنان نے روایتی پاکستانی ہنر اور ٹیکسٹائل کو عالمی فیشن کے پلیٹ فارم پر جدید انداز میں پیش کیا، جس کے ذریعے پاکستانی فیشن اور ثقافتی ورثے کو ایک منفرد شناخت کے ساتھ اجاگر کیا گیا۔ نیویارک فیشن ویک میں ’سیکنڈ اسکن‘ کی پیشکش پاکستانی فیشن کے لیے ایک قابل ذکر موقع بن گئی، جہاں روایتی فن اور جدید ڈیزائن ایک ساتھ نظر آئے۔
Pakistan Image