پاکستانی سفیر کا یواےای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے پیغام

متحدہ عرب امارات(پاکستان امیج)پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

سفیر نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستانیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور پاکستانی برادری اس وقت اپنے اماراتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستانی سفیر نے یواےای کی حکومت کا پاکستانی برادری کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔

سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر سفارتخانہ ابوظبی اور قونصلیٹ دبئی 24گھنٹے فعال ہے پاکستانی برادری کی مدد کیلئےسفارتخانے ،قونصلیٹ میں خصوصی ڈیسک قائم ہے پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ یو اے ای حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی یواےای صدر سے گفتگو اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نےیو اے ای میں پاکستانیوں کی دیکھ بھال پراماراتی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی سفیر نے برادری سے افواہوں اور جھوٹی خبروں سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور یواےای قوانین کے احترام پر زور دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *