نئی دہلی(پاکستان امیج)بھارت میں ٹریفک جام میں پھنسے دولہا نے اپنی شادی میں پہنچنے کا توڑ نکالتے ہوئے پیدل سفر کر کے اپنی بارات میں پہنچنے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر آن لائن ٹرینڈ کر رہی ہے، جس میں ایک دولہا ٹریفک میں پھنسنے کے بعد اپنی ہی شادی میں خود چل کر جانے لگتا ہے، ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
مذکورہ ویڈیو 24 جنوری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس پر 2.4 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے شادی کی شیروانی میں ملبوس دولہا ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کے قریب سے نکلتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ ویڈیو کہاں کی ہے اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارفن نے لکھا کہ ہر محبت کی کہانی میں ٹریفک ایک ولن ہوتا ہے۔ یہ شخص واقعی میں اپنی شادی کے لیے بھاگ رہا ہے۔
View this post on Instagram
دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ بارات کی طرف سے ایک ٹیسٹ ہوسکتا ہے یہ دیکھنے کے لیے کہ اگر دلہا وقت پر تقریب میں پہنچ جاتا ہے، تو وہ دلہن کا مستحق ہے۔
ایک اور صارف نے مزاحیی طور پر کہا کہ بھائی نے واقعی اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں قدم رکھ دیا ہے۔
Pakistan Image