ٹرمپ کے سامنے گٹھنے ٹیکنے سے انکار، امریکی صحافی نے استعفیٰ دے دیا

نیویارک (پاکستان امیج)امریکہ میں حکومت تبدیل ہوتے ہی سی این این کے سینئر معروف اینکر امریکی صحافی جِم اکوسٹا نے استعفیٰ پیش کردیا،امریکی صحافی جِم اکوسٹا نے صدر ٹرمپ کے سامنے گٹھنے ٹیکنے سے انکار کرتے ہوئے سی این این سے استعفیٰ دے دیا۔

جم گزشتہ 18 سال سے سی این این کے ساتھ وابستہ تھے اور پریس بریفنگز میں ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے اختلافات کی وجہ سے اکثر توجہ کا مرکز بنے۔جم اکوسٹا نے اپنے استعفے کے بعد الوداعی پیغام میں کہا کہ

’ایک آمر کے سامنے جھکنے کا کبھی بھی کوئی اچھا وقت نہیں ہوتا۔ جھوٹ اور خوف کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکیں، سچائی اور اُمید کو تھامے رکھیں۔‘

سی این این کی انتظامیہ نے ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اکوسٹا کا ایئرٹائم دن سے رات کے وقت منتقل کر دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جِم اکوسٹا کے سی این این چھوڑنے کو ایک ”اچھی خبر“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔

اکوسٹا اور ٹرمپ کے درمیان کئی مرتبہ تنازعات دیکھے گئے، خاص طور پر پریس بریفنگز کے دوران جہاں اکوسٹا نے ٹرمپ کی پالیسیوں اور بیانوں پر سوالات اٹھائے تھے، جس کی وجہ سے وہ کئی بار تنازعے کا شکار ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *