ٹرمپ کی دھمکی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی بلند ترین سطح عبور کر گئی

نیویارک (پاکستان امیج)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر فی اونس یعنی 8 لاکھ 12 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی۔

ملک میں 10گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ59 ہزار 773 روپے ہوگیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں نے تجارتی جنگ اور مہنگائی کے خدشات کے پیش نظر سونے پر نظریں جما لی ہیں، سونے کی طلب میں اضافے کے باعث ریٹ بڑھ گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *