وہ ملک جس نے فیس بک پر پابندی عائد کر دی

پورٹ مورسبے (پاکستان امیج) پاپوا نیو گنی کی حکومت نے فیس بک کو نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے فیس بُک کو ’آزمائشی‘ طور پر بلاک کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یہ اقدام ایک “آزمائش” ہے جس کا مقصد غلط معلومات، نفرت انگیز تقریر اور فحش مواد کو روکنا ہے۔

ملک کے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت فیس بک کیخلاف شٹ ڈاؤن پیر کو شروع ہوا تھا۔ حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ عارضی پابندی کب اٹھائی جائے گی۔

اس فیصلے پر اپوزیشن کے قانون سازوں، میڈیا گروپس اور کاروباری رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ آزادی اظہار کو مجروح کرتا ہے اور معاشی سرگرمیوں میں خلل ڈالتا ہے۔

پولیس منسٹر پیٹر تسامیلی نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش نہیں کر رہی بلکہ سوشل میڈیا کے “ذمہ دارانہ استعمال” کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *