کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یومِ سیاہ کشمیر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی یاد دہانی ہے،
27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ دن ہے
پاکستان اور بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،
پاکستانی قوم کشمیری عوام کو اپنا بھائی اور کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتی ہے
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے
بلوچستان کی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں پر مظالم کی اطلاعات تشویش ناک ہیں،
کشمیری عوام کی قربانیاں ان کے عزمِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی گواہ ہیں،
پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،
کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے
Pakistan Image