کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک بلیک ٹاپ روڈ کا افتتاح کر دیا
سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی بریفنگ
1.02 کلومیٹر طویل سڑک محض 76 دنوں میں مکمل کی گئی، بابر خان سیکرٹری مواصلات و تعمیرات
منصوبے کی مجموعی لاگت 33 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ اخراجات 30 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار روپے رہے
منصوبے میں 2 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار روپے کی بچت بھی حاصل ہوئی
ایئرپورٹ روڈ، شہباز ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں کے ہزاروں شہری اس منصوبے سے مستفید ہوں گے
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ محض 76 دنوں میں اہم شاہراہ کی تکمیل حکومت کی کارکردگی اور مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے
منصوبے میں لاگت کی بچت شفافیت اور وسائل کے دانشمندانہ استعمال کی واضح مثال ہے
سڑک کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور آمدورفت میں نمایاں بہتری آئے گی
حکومت بلوچستان عوام کو معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے
Pakistan Image