وزیراعلی سرفرازبگٹی کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں پیپلز پارٹی بلوچستان

کوئٹہ(پاکستان امیج) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر صادق عمرانی نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی سے متعلق خبروں اور قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کر تے ہوئے اسے بے بنیاد قراردیاہے۔

جاری بیان کے مطابق صادق عمرانی نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے اور وزیراعلی کی تبدیلی کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو بھی واضح کرچکے ہیں کہ جمہوری تسلسل کے لئے وزرائے اعلی کی تبدیلی مناسب نہیں۔

پارٹی رہنما دوستین ڈومکی سے متعلق بات کرتے ہوئے صادق عمرانی نے کہا کہ اگر انہیں کوئی تحفظات ہیں تو وہ انہیں لیگی قیادت کے سامنے رکھیں، ایسی باتوں کو میڈیا میں لانا مناسب نہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے پارلیمانی رکن لیاقت لہڑی مسلسل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا، جبکہ حتمی فیصلہ قیادت ہی کرے گی۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *