وزیراعلیٰ بلوچستان کا مسلسل غیر حاضر اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ کرنے کا حکم

کوئٹہ: (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے انہیں تنخواہیں جاری نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ تعلیم کو فرائض سے غفلت برتنے والوں کی تفصیلات طلب کرنے کا حکم دیا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بغیر اطلاع کے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کو ایک ہفتے کے اندر شوکاز نوٹس جاری کر دیا جائے، اگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو ان کی جگہ پر نئے اساتذہ کو کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکم دیا کہ کسی بھی ملازم تنظیم اور ایسوسی ایشن کو تالہ بندی کی اجازت نہیں دی جائے گی، افسران فیلڈ وزٹ کر کے حاضری کو یقینی بنائیں اور کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *