وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں

نیویارک (پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج خطاب کریں گے، اہم خطاب سے قبل وزیراعظم کی نیویارک میں عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرِاعظم کی برطانوی ہم منصب سرکئیرسٹارمر سے ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پاکستان کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی صدر سے ملاقات میں مشترکہ اہداف کیلئے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کیلئے گیٹس فاونڈیشن کے تعاون کو سراہا۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ورکنگ گروپ پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی بینکاروں اورپاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں سے بھی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری، کاروبار کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوئی۔
کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق امور زیر غور آئے۔
پاکستان میں امریکا کی سابق سفیر این پیٹرسن نے کہا کہ ملاقات مفید رہی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *