کوئٹہ ( پاکستان امیج ) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے استقبال کیا۔ وزیراعظم کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
Pakistan Image