ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز، دوحہ میں ایرانی وفد کی قطری ثالثوں سے ملاقات

قطر (پاکستان امیج)ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ نئی جنگ روکنے اور خطےمیں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی گئیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کےمطابق ایرانی مذاکراتی وفد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کی،جس میں جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی اور قطری نمائندوں کے درمیان 12 گھنٹے سے زائد بات چیت ہوئی،یہ سفارتی رابطے واشنگٹن کے ساتھ مسلسل رابطہ کاری کے تحت جاری ہیں۔

دوسری جانب خلیجی ممالک کو خدشہ ہے کہ انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے شروع ہوسکتے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *