کیلیفورنیا(پاکستان امیج) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کے لیے دیگر پیغام رساں ایپس سے براہ راست پیغامات موصول کرنے کے فیچر پر کم کر رہی ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک پوسٹ کے مطابق یہ فیچر حال ہی میں واٹس ایپ کے آئی او ایس بِیٹا ورژن میں آزمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں تصویر شائع کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیٹ ٹیب میں ایک نیا خانہ شامل کیا گیا ہے جو ثالث فریق سے موصول ہونے والے پیغامات کے لیے مختص ہے اور اس میں واٹس ایپ کے باہر سے آنے والی تمام چیٹس جمع ہوں گی۔
بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کے پاس اس فیچر کو استعمال کرنے کے حوالے سے اختیار حاصل ہوگا اور وہ اپنی مرضی سے کبھی بھی اس سہولت کو غیر فعال کر سکیں گے۔
📝 WhatsApp beta for iOS 24.2.10.72: what’s new?
WhatsApp is working on a chat interoperability feature to comply with new EU regulations, and it will be available in a future update!https://t.co/wuOjTvciGp pic.twitter.com/9s49xosAfC
— WABetaInfo (@WABetaInfo) January 24, 2024
مزید برآں ثالث فریق ایپ سے موصول ہونے والے یا ان کو بھیجے جانے والے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ ہوں گے جس سے پرائیوسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تاہم، فی الحال یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کی مدد سے واٹس ایپ کتنے پلیٹ فارمز سے رابطہ قائم کر سکے گا۔
Pakistan Image