واٹس ایپ میں ملٹی اکاؤنٹ فیچر متعارف

نیویارک(پاکستان امیج)واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کے ذریعے اب ایک ہی ڈیوائس پر دو الگ الگ فون نمبرز کے اکاؤنٹس کو باآسانی چلایا جا سکے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت ہر اکاؤنٹ کی چیٹ ہسٹری، نوٹیفیکیشنز، پروفائل سیٹنگز اور پرائیویسی اپنی علیحدہ ہوگی، اور صارفین انہیں سیٹنگز مینو میں موجود اکاؤنٹ فہرست کے ذریعے آسانی سے سوئچ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو ذاتی اور کام کے نمبرز ایک ہی فون پر استعمال کرنا چاہتے ہیں، اور انہیں اضافی فون یا کاروباری واٹس ایپ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ملٹی اکاؤنٹ فیچر فی الحال آئی او ایس بیٹا ورژن 25.34.10.72 یا اس کے بعد کے ورژنز پر دستیاب ہے، صارفین جب اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کریں گے تو نوٹیفیکیشنز واضح طور پر بتائیں گے کہ کون سا اکاؤنٹ پیغام وصول کر رہا ہے، اور سیکیورٹی کے لیے فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی جیسی توثیقی سہولتیں بھی فعال ہوں گی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق بیٹا صارفین نے یہ فیچر مخصوص علاقوں میں ٹیسٹ کیا ہے، اور عام ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *