واٹس ایپ اپنے صارفین سے کس اہم فیچر کیلئے معاوضہ لے گا؟

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو معاوضہ ادا کرنے پڑے گا۔

میٹا کی ذیلی ایپ نے جلد ہی متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ، پلیٹ فارم نے اپنے ڈیڑھ ارب صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکزی چیٹ پیج میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ان تبدیلیوں میں سے بڑی تبدیلی چینلز اورسٹیٹس فیچر کے اندر لائی جا رہی ہے۔

پہلی بار چینل مالکان کو سبسکرپشن فیس کو شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا جس سے ممبران ماہانہ پیسےادا کر کے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ صارفین کچھ قیمت ادا کر کے اپنے چینلز کی تشہیر بھی کر سکیں گے۔

دوسری جانب کمپنی سٹیٹس فیچر میں اشتہارات بھی متعارف کرانے جا رہی ہے۔کمپنی کے مطابق نئے فیچر آئندہ چند ماہ میں عالمی سطح پر بتدریج متعارف کرائے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *