نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے، کون سے دوسرے ملک تک محسوس کئے گئے، شدت کیا رہی؟

کھٹمنڈو (پاکستان امیج) نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام دہشت میں مبتلا ہو گئے، زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق زلزلہ آج صبح نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت دہلی تک محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلو میٹر دور مغرب میں بتایا گیا ہے جو دھارڈنگ کا علاقہ ہے جبکہ اس کی گہرائی 13 کلو میٹر بتائی گئی۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے سبب عوام دہشت زدہ ہو کر عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *