نیب نے اپنی نیک نیتی ثابت کرنی ہے کہ وہ استعمال نہیں ہورہا،نیب نے یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ آزادانہ کارروائی کررہے ہیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پراسلام آباد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیب نے اپنی نیک نیتی ثابت کرنی ہے کہ وہ استعمال نہیں ہورہا،نیب نے یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ آزادانہ کارروائی کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس بابرستارنے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، سلمان صفدر نے کہاکہ نیب کی جانب سے نوٹس جاری کئے گئے جنہیں چیلنج کیا،ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کی گئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا 8مئی کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا، سلمان صفدر نے کہاکہ جی بالکل، ایک ہی نوٹ آیا جسے چیلنج کیا گیا،29جولائی کو سماعت میں 10دن کا ریمانڈ دیا گیا،یکم اگست کو درخواست پر اس عدالت میں سماعت ہوئی،ان درخواستوں میں سے ایک پر 8مارچ کو آخری بار سماعت ہوئی اس کے بعد کچھ نہیں ہوا،طلبی کے نوٹسز کے بعد درخواست ضمانت دائر کردی گئی،نیب کال اپ نوٹسز کے سوا کچھ بھی فراہم نہیں کیا گیا، ہمیں صرف ایک کال اپ نوٹس موصول ہوا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے یاد دہانی کیلئے دوسرا نوٹس بھی بھیجا تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالت آج ہی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے سکتی ہے،نیب نے 13جولائی کو وارنٹ گرفتاری کیوں جاری کئے؟وجہ یہ ہے نیب گرفتار نہ کرتا تو وہ جیل سے باہر آجاتے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ نیب کا پہلا کال اپ نوٹس تو درست نہیں، دوسرا ہمیں دکھا دیں،آپ نیب کے مبہم کال اپ نوٹس پر گرفتاری کا جواز کیسے پیش کریں گے؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ عدالت آج ہی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے سکتی ہے۔

عدالت نے کہاکہ وارنٹ گرفتاری کس پیج پر ہے؟وہ دکھا دیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہاہ وارنٹ گرفتاری اور اس کی وجوہات سے متعلق تمام رپورٹس ریکارڈ کا حصہ ہیں،عدالت نے کہاکہ کیا نیب نے توشہ خانہ کے دیگر تحائف پر بھی کسی کے خلاف انکوائری کی ہے؟کیا کابینہ ڈویژن کی فہرست کے مطابق کسی شخص نےبھی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرایا ہے؟ نیب نے اپنی نیک نیتی ثابت کرنی ہے کہ وہ استعمال نہیں ہورہا،نیب نے یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ آزادانہ کارروائی کررہے ہیں۔نیب نے دیگر زیادہ مہنگے تحائف پر اپنی آنکھیں بند کیسے کیں؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ نیب نے صرف یہ کیس کیسے پک کرلیا ہے؟کیا نیب نے سیکرٹری کابینہ کے کردار کا تعین کیا ہے؟نیب کو بلغاری سیٹ کے تحفے سے متعلق کیس معلوم ہوا؟نیب نے پہلے ایک تحفے کو الگ کرکے کیس بنایا، باقی اب کررہےہیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ دیگر تحائف سے متعلق نیب کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی تھی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ نیب نے اس کیس میں ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا؟نیب ایک ماہ مزید تاخیرکردے تو عدالت نے پھر بھی اس معاملے کو دیکھنا ہے،نیب واضح کہہ دے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا تحفظ کرنا ہے،کیا نیب نے اس کیس میں دیگر تمام ملزمان سےتفتیش مکمل کرلی ہے؟

عدالت نے کہاکہ نیب دیگر تحائف کی بنیاد پر نیا کیس بناتا ہے تو قانون میں کیا چیز روک سکتی ہے؟جسٹس بابرستار نے کہا کہ جیل میں قید ملزم کا تفتیش جوائن نہ کرنا میرے لئےحیران کن بات ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم سابق وزیراعظم ہے،جسٹس بابرستار نے کہاکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے پہلی سماعت پر جج سےکہا جب تک میڈیا نہیں آتا کارروائی نہیں ہوگی،جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیئے کہ یہ جج کی ناکامی تھا،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے تفتیش میں عدم تعاون سے کیس کا فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نےنیب تفتیش جوائن کرلی ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ہم آئندہ تاریخ پر اس کیس کو فکس کریں گے،نیب کے تفتیشی افسر آج یا کل اڈیالہ جیل جاکر سوالنامے کے جواب لیں،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت 21اگست تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *