نیب ترامیم پر فیصلہ افسوسناک،آمر کے قانون کو بحال کیا گیا،شہباز شریف

لندن (پاکستان امیج)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا کہتے ہیں فیصلے کے ذریعے آمر کے نیب قانون کو بحال کیا گیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے کئی بار صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون تبدیل کیا تھا،اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے حواریوں کو ریلیف دیا، پوچھتا ہوں صدارتی آرڈیننس کے وقت جسٹس عمر عطا بندیال کہاں تھے؟

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں، انہوں نے اپنے مقدمات میں نیب ترامیم کا سہارا نہیں لیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں بہت زیادہ بڑھ گئیں، روپے کی قدر اب بہتر ہوئی ہے ورنہ پیٹرول کی قیمت زیادہ بڑھتی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *