نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 اہم کمانڈرز ہلاک

 

نوشکی (پاکستان امیج)سکیورٹی فورسز نے نوشکی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ اہم کمانڈرز کو ہلاک کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نوشکی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے نوشکی کے نواحی علاقے میں اپنے ٹھکانے میں موجود ہے جس پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی جدید خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 5 اہم کمانڈرز ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، راکٹ لانچرز، بم ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لیے، مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *