نوجوان کو شادی سے انکار مہنگا پڑ گیا، لڑکی نے حملہ کر دیا

ممبئی (پاکستان امیج )بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے اپنے بوائے کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ پر باورچی خانے کے چاقو سے حملہ کیا اور لڑکے کو زخمی کیا جس کے بعد لڑکا وہاں سے بمشکل بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے وار کے بعد متاثرہ شخص ہسپتال پہنچا اور بعدازاں پولیس اسٹیشن جاکر شکایت درج کروائی۔تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شناخت نہیں بتائی گئی۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *