دبئی (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی “امید پاکستان پرواز” تاخیر کا شکار ہو گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی پرواز نے دبئی سے ساڑھے 9 بجے اڑان بھرنی تھی تاہم ابھی اس میں مسافر سوار ہو رہے ہیں، تھوڑی دیر بعد پرواز اسلام آباد کی جانب اڑان بھرے گی۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔ ہم نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ۔ جو ملک ہمارے دور میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا آج شدید مسائل کا شکار ہے۔ ہم خود اس قابل ہیں کہ مسائل حل رک سکیں۔ انتخابات سے متعلق صحیح فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کر سکتا ہے۔
Pakistan Image