نصیرآباد(پاکستان امیج) دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ( بی ایف اے ) کا نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن،جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعہ ملک سیمپلز کی آن دی اسپاٹ ٹیسٹنگ ، 7 مراکز کا دودھ ملاوٹی ثابت ہوگئی۔ ملاوٹی و غیر صحت بخش دودھ کی بڑی مقدار تلف ، ملک شاپس پر جرمانے عائد کردیے گئے ہیں،صفائی و اشیاء اسٹوریج کے انتظامات بارے 10 مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔انسپیکشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نصیر آباد بھی بی ایف اے حکام کے ہمراہ موجود رہے ۔ ملک شاپس مالکان کو دودھ کی مقدار بڑھانے کیلئے پانی و اسکمڈ ملک پاؤڈر کی آمیزش پر جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں بی ایف اے انسپیکشن ٹیم نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کے ہمراہ 1 آئس فیکٹری کا بھی معائنہ کیا۔ بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق فیکٹری میں صفائی و برف کی تیاری اور اسٹوریج کا عمل مجموعی طور پر ایس او پیز کے برخلاف پایا گیا۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image