نابینا دلہن کی تقریب میں آمد، دولہا اور باراتیوں نے ایسا شاندار کام کردیا کہ آپ بھی داد دیئے بنا نہ رہ پائیں گے

لندن(پاکستان امیج) برطانیہ میں ایک نابینا دلہن نے کچھ وقت کے لیے اپنے دولہا اور شادی میں شریک مہمانوں کو بھی نابینا بنا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق برمنگھم کی رہائشی لوسی ایڈورڈز نامی اس دلہن کی شادی اولی نامی دولہا کے ساتھ ہو رہی تھی۔ شادی کی تقریب میں جانے سے قبل لوسی نے دولہا اور مہمانوں سے آنکھیں بند کرنے کو کہہ دیا تاکہ تمام لوگ کچھ وقت کے لیے خود کو لوسی کی طرح نابینا محسوس کریں۔
دولہا اور مہمانوں نے آنکھیں بند کر لیں اور اس دوران لوسی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ چلتی ہوئی سٹیج پر گئی جہاں دولہا نے پہلے ہاتھوں سے چھو کر لوسی کے لباس کو محسوس کیا اور پھر آنکھیں کھول کر اسے دیکھا۔ دولہا کے آنکھیں کھولنے کے بعد مہمانوں کو بھی آنکھیں کھولنے کو کہہ دیا گیا۔
27سالہ لوسی اور اولی کی شادی کی تقریب گزشتہ ماہ کیو گارڈنز، لندن میں ہوئی۔لوسی کے شادی کی تقریب میں آنے کی ویڈیو اس کے ٹک ٹاک ہینڈل @lucyedwardsپر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔جس میں لوسی کی تقریب میں آمد کے دوران دولہا اور مہمانوں کو آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھے دیکھا جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *