میرانگران وزیراعلیٰ کے نام سے کوئی کام نہیں

پشاور(پاکستان امیج)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ میرانگران وزیراعلیٰ کے نام سے کوئی کام نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ میں نے اختیارات لینے کی کوشش نہیں کی،میں نے نئے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر فوری اقدامات کئے،ان کا کہناتھا کہ میرا نگران وزیراعلیٰ کے نام سے کوئی کام نہیں،جو بھی نام فائنل کیا ہے ٹھیک ہو گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ کابینہ تحلیل ہو چکی ہے، نئی کابینہ بنائی جائے گی،نگران وزیراعلیٰ کیلئے مجھے سمری موصول ہو چکی ہے دستخط کر دوں گا، ان کا کہناتھا کہ اگر کوئی عدالت جانا چاہتا ہے تو اس میں ہماراکوئی عمل دخل نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *