مکہ مکرمہ کے طبی ماہرین کی فوری اور درست تشخیص کی بدولت حج کیلئے آئی مصری خاتون کو اس کی بینائی واپس مل گئی

مکہ مکرمہ(پاکستان امیج ) مکہ مکرمہ کے طبی ماہرین کی فوری اور درست تشخیص کی بدولت حج کیلئے آئی مصری خاتون کو اس کی بینائی واپس مل گئی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ مصری خاتون کو اچانک موتیا بند کا سامنا کرنا پڑا تھا۔حکام کے مطابق مصری خاتون کو موتیابند کے ساتھ ریٹینا کے الگ ہوجانے کا خدشہ بھی تھا(اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو اگر فوری طبی کارروائی نہ دی جائے تو ان کی بینائی مستقل ختم ہوسکتی ہے ۔ تاہم مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر میں مصری خاتون کا فوری علاج کیا گیا جس کی بدولت خاتون کو ان کی بینائی واپس مل گئی۔رپورٹ کے مطابق سرجری کے بعد مریضہ کی حالت قدرے بہتر ہے اور انہیں اب ڈسچارج کردیا گیا ہے۔مزید برآں بینائی واپس ملنے کے بعد مصری خاتون ایک بار پھر مناسکِ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوچکی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *